ساؤتھ کورین سیریز سکویڈ گیم squid game نیٹ فلکس پر سب سے کامیاب پروڈکشن بن گئی۔ نیٹ فلکس کے مطابق سکویڈ گیم کو ایک سو گیارہ ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جو کہ گزشتہ تمام سیریز کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔
اس سیریز میں قرض دار لوگ مختلف گیمز کھیلتے ہیں تاکہ وہ ایک بہت بڑی رقم کے مالک بن سکیں۔ گیمز کے راؤنڈز میں ہارنے والوں کو مار دیا جاتا ہے اس کے لکھاری “ہوینگ ڈونگ ہیوک” نے یہ سیریز 2008 میں لکھی تھی تاہم اسے ایک فلم بنانے کے لیے انہیں مالی طور پر رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن نیٹ فلکس نے ایک موقع دیا اور اسے فلمی سانچے میں ڈھالا۔ اس کے مختلف چیلنجز میں ہنی قومب چیلنج بہت مقبول ہوا اور اس گیم کو باقاعدہ طور پر مختلف ممالک میں کھیلا جانے لگا۔ اس چیلنج میں ایک کینڈی بناتے ہیں جو بسکٹ نما ہوتا ہے جس کے اندر خاص شکل بنی ہوتی ہے۔ اس گولڈ بسکٹ نما چیز سے اس شکل کو کاٹنا ہوتا ہے بشرطیکہ وہ خراب نہ ہو۔
جہاں اس سیریز کو بہت پذیرائی ملی وہیں ایسے بہت سے ممالک میں پابندی لگائی گئی خاص کر ایک خاص عمر کے بچوں پر تاکہ ان کے ذہن پر کوئی منفی اثرات مرتب نہ ہوں